• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کا درس دینے والی کتابیں معاشرے کا سرمایہ ہیں ،یزدانی گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک امن پاکستان کے چیئرمین غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ انسانیت کا درس دینے والی کتابیں معاشرے کا سرمایہ ہیں ،اصلاح معاشرہ کے بغیر کتاب بینی کا فائدہ نہیں ایسے لکھاری جو کتابوں میں انسانیت کا درس دیتے ہیں عظیم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصار ادب اور پنجاب ٹیچرز ادبی و ثقافتی فورم کے زیراہتمام ٹی ہائو س میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے شاعر ممتاز اطہر،سجاد جہانیہ،جمیل ہاشمی،خلیل خاننورزئی،راجہ کوثر سعیدی،صابرانصاری،رمضان اعوان، عامر رزاق ااوبھایا، اشعر کامران، یونس عدیم، مس شگفتہ، میڈم روبینہ نے بھی خطاب کیا، یزدانی گیلانی نے کہا کہ کتابیں معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
تازہ ترین