• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان کے 230 کاشتکاروں کو زرعی آلات اور تربیت کی فراہمی

پشاور ( نیوز ڈیسک ) فاٹا سیکرٹریٹ پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقے نورک میر علی کے100کاشتکاروں کو گندم کے بیج اور زرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس فراہم کی گئیں۔ کاشتکاروں کیلئے زرعی ماہرین کے زیر نگرانی گندم کی بہتر کاشت یقینی بنانے کیلئے جدید طور طریقوں سے متعلق ایک روزہ آگاہی سیشن کابھی انعقاد کیا گیا۔ دوسرے منصوبے کے تحت ایف ایس پی نے میر علی کے علاقے مبارک شاہی کے130کاشتکاروں کو گندم کے بیج اور زرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس فراہم کی گئیں ‘ علاوہ ازیں ان کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تازہ ترین