• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا حکام کی غفلت‘ سیٹلائٹ ٹائون عرشی مسجد والاٹیوب ویل ایک ماہ سے خراب

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سٹیلائٹ ٹائون اے بلاک عرشی مسجد والا ٹیوب ویل ایک ماہ سے خراب ہے۔ واسا حکام کی نااہلی و غفلت کے باعث شہری پرائیویٹ ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں نے واسا دفتر کا گھیرائو کرنے کی دھمکی دیدی۔ جماعت اسلامی کے رہنما رضا احمد شاہ نے کہا کہ شہر بھر کے اکثر ٹیوب ویلوں کی موٹریں خراب ہیں لیکن حکام لاتعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری ایکشن نہ لیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔
تازہ ترین