• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپریس مارکیٹ،رینبو سینٹر کےبعد لائٹ ہاؤس کی باری

کراچی بھرمیں تجاوزات کےخلاف ایکشن میں تیزی ہوگئی ہے۔ ایمپریس مارکیٹ اوررینبو سینٹر کےبعد اب لائٹ ہاؤس کانمبر آگیا، بلدیہ کےانتباہ کےبعد دکان داروں نے سامان نکالنا شروع کردیا ہے۔

کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن میں مزید تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، ایمپریس مارکیٹ اوررینبو سینٹر کےبعدلائٹ ہائوس کا نمبر آگیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے دکانیں خالی کرنے کے لیے مزید دو گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلدیہ کےانتباہ کےبعد دکان داروں نے اپنی اپنی دکانوں سے سامان نکالنا شروع کردیاہے۔

لائٹ ہاؤس نالے پر موجود سیکڑوں دکانوں کےمالکان کا کہنا ہے کہ وہ ہرچھ ماہ بعد بینک کے ذریعے کے ایم سی کوکرایہ ادا کرتے ہیںاس لیے انہیں کارروائی سے پہلےمتبادل جگہ فراہم کی جائے۔

تازہ ترین