• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ملازمین پر مذہبی فرائض کی پابندی قبول نہیں کی جائیگی‘جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے فیصل آباد میں قائم چائنیز کمپنی میں مسلم ملازمین کو نماز ادائیگی سے روکنے اور دو ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پانچ وقت نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں مسلمانوں کو نماز سے روکنا قابل مذمت ہے۔ جمعیت نظریاتی مذکورہ کمپنی میں سیکڑوں مسلمان ملازمین کو مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی کی ہر فلور پر مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر کوئی مصلحت قبول نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین