• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان نے اپنے دورے میں ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران تجارت،ماہرین کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔


وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے، وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر ملائيشيا کے نائب وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم آفس ملائيشيا میں نائب وزیر ڈاکٹر محمد فرید بن رفیق نے بھی عمران خان کااستقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فونک گفتگو میں ان کے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نےقبول کرلی تھی۔

ملائیشین وزارت خارجہ کے مطابق عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوگی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کرینگے۔

ترجمان کے مطابق وفود کی سطح پر ملاقات میں پاک ملائیشیا ویزے کے جزوی خاتمے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین