• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی ہدایت پر بھارتی خاتون کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( طاہر خلیل) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر بھارتی خاتون کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ پاکستانی شہریت کیلئے درخواست گزار ایک بیوہ کے خط پر وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیا ہے۔مذکورہ خاتون بھارتی شہری ہے جس نے کئی برس قبل ایک پاکستانی سے شادی کی اور پاکستانی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہے۔جس کی درخواست وزارتِ داخلہ میں 2008سے زیر التوا ہے۔ خاتون نے خاوند کی وفات کے بعداپنے حصے کی جائیدادسے محروم کئے جانے اور اپنے سوتیلے بیٹوں کی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لینے اور پاکستانی شہریت کے حصول کیلئے وزیرِداخلہ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیر داخلہ نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ خاتون کو متعلقہ قوانین کے مطابق فوری طور پر پاکستانی شہریت دی جائے ۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خط میں ذکر شدہ دیگر امور کی مکمل چھان بین کرکے خاتون کو اپنے جائز حقوق سے مبینہ طور پر محروم کرنےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین