• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹرمپ کا خاشقجی قتل کے باوجود سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معاملے کے باوجود سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ممکن ہےسعودی ولی عہد کوجمال خاشقجی کےقتل سےمتعلق علم تھا، یہ بھی ممکن ہےسعودی ولی عہد خاشقجی قتل سےمتعلق کچھ نہ جانتے ہوں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تمام پہلوئوں کا ہمیں معلوم نہ ہو تاہم کسی بھی صورتحال میں سعودی عرب سےتعلقات معمول کےمطابق رہیں گے، امریکی انٹیلی جنس ادارے خاشقجی قتل سے متعلق تمام معلومات کا جائزہ لےرہی ہے ، واضح رہے کہ جمعے کو امریکی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ سی آئی اے نے خاشقجی قتل سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے تاہم امریکی حکومت نے اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین