کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے قتل کےمقدمے کے ملزم معراج کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کر دیا۔پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو موت کی سزا سنائی تھی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجرم معراج نے 2013ئ میں ایک شہری کو قتل کیا تھا، مجرم کے خلاف تھانہ شرافی گوٹھ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔