• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں ایک کروڑ کی چوری،شہری 9گاڑیوں،7موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی، اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 8گاڑیوں ،6موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے جبکہ اسلام آباد سے ایک کار اور موٹر سائیکل اڑا لی گئی۔تھانہ روات کو تنزیل شکیب نے بتایاکہ اس کا موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبرآرآئی پی- 6673دو لڑکے لے گئے ۔تھانہ سٹی کو اسد محمود نے بتایاکہ میری گاڑی میں موجود 2موبائل چوری ہوگئے۔تھانہ گنج منڈی کوعاشق وسیم نے بتایا کہ دو نامعلوم ملزمان میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کو ندیم اقبال نے بتایا کہ دو افراد میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو وقار احمد نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر 3 لڑکے آئے اور پنڈورہ میں مجھے روک کر اسلحہ کے زور پر مجھ سے 54ہزار800روپے چھین کرلے گئے۔ تھانہ ویسٹریج کو بابرمغل نے بتایا کہ نامعلوم چور لین نمبر7مصریال روڈپر میرے گھر کے تالے توڑ کر 85لاکھ روپے،25لاکھ روپے کے انعامی بانڈز،طلائی زیورات اورموبائل فون چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو افتخارعلی سکنہ خان مشینری سٹورپیرودہائی موڑ نے بتایاکہ دوموٹرسائیکلوںپرچارمسلح نوجوان آئے اور میز کی درازکھول کر ایک لاکھ 10ہزارچھین کرفرار ہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو اعجاز احمدکیانی نے بتایاکہ باہرگلی میں موجود تھا کہ دولڑکے موٹرسائیکل 125 پرآئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا پرس چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کومحمد توفیق نے بتایاکہ میرے ملازم عمرقربان نے 11چیکس پر اپنی طرف سے ایک زیرو لگا کر کل رقم 7لاکھ 56ہزار روپے بنک سے حاصل کی ۔تھانہ ریس کورس کو سید منظرعباس نے بتایا کہ محمد اشرف میرارکشہ نمبرآرآئی یو- 117-15 لیکرغائب ہوگیا ۔ دریں اثناء اسلام آباد سے بھی ایک کار اور موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی الیون تھری میں سبز شریف کے پائپ سٹور سے سوا 25 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیاگیا۔ تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹن مرکز میں تیمور آصف کے آفس سے پونے 56 لاکھ روپے مالیت کا سامان اڑا لیاگیا۔
تازہ ترین