• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی روانگی ایک روز کیلئے موخر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں شرکت کے لئے ہفتے کو واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ہوگی، مالی مشکلات کی وجہ سے ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر ہوئی پہلے ٹیم کو جمعے کو بھارت جانا تھا،سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بقایاجات کی ادائیگی تک ورلڈ کپ میں شر کت نہ کرنے کی دھمکی دی جس پر پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو جمعے تک رقم جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابی کےلئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے ، دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں محفل میلاد کا اہتمام کیا، نائب کپتان عماد بٹ نے نعت رسول مقبول ؐ پڑھی بعدمیں ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
تازہ ترین