ملتان ( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے ڈویژن بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عملہ صفائی کی کارکردگی اور حاضری کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی انسپکشن کرائی جائے، نئی لینڈ فل سائٹ کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جائے جبکہ شہریوں کی تکلیف کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن کو فعال کیا جائے،کمشنر ملتان نے ڈائریکٹر کالجزکو ہدایت جاری کیں کہ کالجوں میں سہولیات کی کمی کے حوالے سے جامع رپورٹ مرتب کی جائے اور اساتذہ کی کمی کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو لکھا جائے، یہ بات انہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی،کمشنر نے کہا کہ تمام بیمار اور بزرگ سینٹری ورکرز کی بلا معاوضہ ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض کی سکریننگ کروائی جائےجبکہ نااہل اور غیر حاضرسینٹری ورکروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔