• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت، پولیس اہلکاروں کا ٹرک ڈرائیو رپر تشدد‘ویڈیو وائرل ہونے پر پانچ اہلکار معطل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تربت میں چیک پوسٹ پر بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کرکے زخمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی گوادرنے پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے ایس پی پنجگور کو انکوائری افسر مقرر کر دیاپولیس کے مطابق تربت کے علاقے کیساک میں قائم پولیس چیک پوسٹ پرتعینات پولیس اہلکاروں نے ایک ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئےڈی آئی جی گوادرشہاب عظیم لہڑی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پرڈی آئی جی نے چیک پوسٹ پر تعینات پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے ایس پی پنجگور جمیل احمد کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ۔
تازہ ترین