• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وفاقی کابینہ کا اسمگل موبائل فونز کیخلاف بڑا اقدام

وفاقی کابینہ نے اسمگل موبائل فونز کے خلاف بڑاقدم اٹھالیا،31 دسمبر کے بعد اسمگل ہوکر پاکستان آنے والے موبائل فونز بلاک کردیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفننگ دی۔

ان کا کہناتھا کہ 31 دسمبر 2018ء کے بعد اسمگل ہوکر آنے والے موبائل فون بند کردیے جائیں گے، پابندی کا اطلاق پہلے سے موجود موبائل فونز پر نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری نے چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے وقت قونصلیٹ میں 31 چینی موجود تھے،سب محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات کنٹرول میں ہیں اسی وجہ سے چین کے قونصل خانے پر حملہ ناکام ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ آج ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ بچ کر نہیں جائیں گے، چین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہر صورت میں ساتھ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 28نومبر کو کرتار پور سرحد کھولے جانے کا افتتاح کریں گے، نووجوت سنگھ سدھو دوبارہ پاکستان آرہے ہیں، بھارتی صحافیوں کے لئے بھی ویزہ میں نرمی کی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کی صحت کی فکر ہے وہ اس لئے بھی ضروری ہیں کہ ہمیں ان سے پیسے نکلوانے ہیں،اپوزیشن لیڈر زیادہ تر اسلام آباد میں ہی ہوتے ہیں نیب کے پاس کم ہی جاتے ہیں اور نیب ہمارا ماتحت نہیں،وہاں کیا ہوتا ہے وہی دکھاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال بعد انھیں خیال آگیا کہ نیب کتنا ظلم کر رہا ہے، اپوزیشن کی باتوں پر حیرت ہوتی ہے،آج جب وہ یہ بات کرتے ہیں تو بس مجھے ان میں شرم کی ہی کمی لگتی ہے،سیف الرحمٰن نے ان کی ایما پر جو ظلم کیا چیزیں لوٹ کر واپس آتی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین