• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے معاہدے میں کوئی جلدی نہیں، متبادل انتظام کرلیا، اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،این این آئی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے آئی ایم ایف کی ملکی مفاد کے منافی شرائط نہیں مانی جائیں گی، جلد بازی یا دباؤ میں آکر ایسا کوئی فیصلہ یا معاہدہ نہیں ہوگا جو عوامی مفاد میں نہ ہو، ہم نے متبادل انتظام کر لیا ہے، آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کرینگے، یو ٹرن وہ ہوتا ہے جب آپ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کریں اور بعد میں ان ہی کا سہارا لیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزير خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت کو تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ دو بڑی مشکلات درپیش ہیں، چاہتے تو ٹیکس بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کر سکتے تھے، جو ایوا ن کے تقدس کی بات کرتے تھے۔ انہوں نے کبھی ایوان کو اعتماد میں لےکر فیصلے کرنا گوارہ نہیں کیا، چیلنج کرتا ہوں کبھی سی پیک پر تنقید نہیں کی، سی پیک پر سیاست ملک کیلئے درست نہیں، زرمبادلہ کے گرتے ذخائر پر قابو پانا ہے، سود کی ادائیگی کیلئے قرضے لے رہے ہیں۔
تازہ ترین