• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران، علاقہ مکین مشکلات سے دوچار

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے بحران کے باعث علاقہ مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور پلاسٹک کین، ڈرم اور مختلف اقسام کے برتنوں میں پانی بھر کر اپنے گھروں کو لے جارہے ہیں، محکمہ نساسک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا،متعدد علاقوں جن میں نیوپنڈ، گرم گودی، پاک کالونی، پرانا سکھر،گولیمار، آدم شاہ کالونی، سائیٹ ایریا، بھوسہ لائن، مائیکرو کالونی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث لوگ رقم کے عیوض نجی کمپنیوں سے واٹر ٹینک منگواکر اپنی پانی کی ضرورت پوری کررہے ہیں، محکمہ نساسک کے پاس واٹر ٹینک موجود ہیں لیکن عوام کی یہ شکایات عام ہیں کہ محکمہ نساسک کے واٹر ٹینک پانی کے بحران والے پسماندہ علاقوں میں پانی فراہم نہیں کرتے بلکہ مختلف علاقوں میں من پسند لوگوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، انتظامی افسران کی ہدایات کے باوجود محکمہ نساسک کی جانب سے تاحال اس پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا اور اس وقت بھی متعدد علاقے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں۔مختلف علاقوں میں پانی کے پانی کے بحران کا مسئلہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ گذشتہ کئی سالوں سے یہ صورتحال موجود ہے اور حیرت انگیز طور پر اس صورتحال پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے والے ذمہ دار ادارے نساسک کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔
تازہ ترین