چائے پینا کس کو پسند نہیں ہوتا ہمارے ہاں پاکستا ن میں لوگ چائے کے بڑے شوقین پائے جاتے ہیں۔کئی لوگ تو ایسے ہیں کہ دن میں آٹھ دس کپ آرام سے پی جاتے ہیں۔ ہمارے ہاں چائے کا ایک وقت بھی ہے صبح ناشتےمیں اور شام کوچائے زیادہ پی جاتی ہے۔ سردی کی آمد آمد ہے اور ایسے میں چائے کے شوقین لوگ خاص طور پر شام کی چائے کا خاص اہتمام کریں گے ۔سردی کی خاص سوغات کشمیری چائے بھی ہے ۔سردیوں میں خاص کشمیری چائے اور باقرخانی کا ناشتہ کیا جاتا ہے۔جیسے کہ شادیوں کا سیزن ہے اور ہمارے ہاں شادیوں میں کھانے کے بعد چائے لازمی ہوتی ہے ۔کشمیری چائے خاص پستہ اور بادام ڈال کربنائی جاتی ہے اور سردیوں میںاس سے خوب لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔ان چونکہ چائے میںایک نیا اضافہ تندوری چائے کا ہوا ہے ہر فرداس کے گرما گرم دل لبھاتےذائقے سے متاثر ہو رہا ہے۔جہاں بھی کہیں تندوری چائے بنائی جارہی ہے وہاں شام کے وقت ایک ہجوم نظر آتا ہے۔بلکہ اب گھروں میں بھی تندوری چائے بنائی جارہی ہے۔علاوہ ازیں کئی لوگ دودھ کے بغیرچائے پینا پسند کرتے ہیں ۔نئے انداز کی چائے کے لیے چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔
تندوری چائے
اجزاء۔
دودھ۔3کپ
پانی۔1کپ
الائچی۔2عدد
سونف۔1چوتھائی چائے کا چمچ
دار چینی۔1ٹکڑا
ادرک سلائسز۔چائے کا چمچ
چائے پتی۔5۔4 چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
شکر۔5۔4 کے چمچ
پتی۔5۔4چائے کے چمچ
ترکیب۔
مٹی کے برتن کو تیز آنچ پر اچھی طرح تقریبا ََ20۔15منٹ گرم کریں۔
دوسرے چولہے پر دودھ ، پانی اور الائچی ڈال کر ابال لیں۔
اب اس میں باریک کٹی ادرک، دار چینی ، سونف، شکر اور چائے کی پتی ڈال کر ابال لیں۔
اب6۔5منٹ تیز آنچ پر چائے کو اچھی طرح پھینٹیں اور چھان لیں ۔
اس کے بعد مٹی کے برتن کو کسی گہرے برتن میں رکھیں اور گرم چائے کو تیز گرم مٹی کے برتن میں ڈالیں ۔
تندوری چائے تیار ہے۔تندوری چائے مٹی کے برتن میں ہی ڈال کر سرو کریں۔
کشمیری چائے
اجزاء۔
دودھ۔ایک لیٹر
بادام کرش کئے ہوئے۔20گرام
پستہ کرش کیا ہوا۔ 20گرام
کشمیری پتی۔تین کھانے کے چمچ
بادیان کا پھول۔ تین پھول
دار چینی۔ایک ٹکڑا
چھوٹی الائچی۔7عدد
میٹھا سوڈا ۔آدھا چائے کا چمچ
ٹھنڈا پانی(برف والا)۔2گلاس
چینی۔ حسبِ ذائقہ
نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب۔
ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کشمیری پتی، بادیان کے پھول، دار چینی، سبز الائچی،میٹھا سوڈاور نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ قہوہ آدھا رہ جائے۔پھراس میں ٹھنڈا پا نی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے پکائیں اور چھان لیں۔قہوہ تیار ہے۔
اب ایک برتن میں دودھ لیں اور بادام، پستہ اورچینی ڈال کر پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔پھر اس میں تیار کیا ہوا قہوہ ڈال کر ہلکی آنچ پرمنٹ 20-15کے لیے پکائیں۔مزے دار کشمیری چائے تیار ہے۔
خشخاش ملائی چائے
اجزاء۔
دودھ۔ ایک پاؤ
چائے کی پتی۔ دو کھانے کے چمچ
میٹھا سوڈا ۔ایک تہائی چائے کا چمچ
ہری الائچی۔ دو سے تین عدد
نمک ۔حسب ذائقہ
دار چینی۔ ایک ڈنڈی
ادرک ۔ایک انچ کا ٹکڑا
خشخاش ۔ایک چائے کا چمچ
ملائی ۔آدھا کپ
ترکیب۔
پین میں پانی اور چائے کی پتی کو بوائل کر لیں۔
اب اس میں میٹھا سوڈا، الائچی، نمک، دار چینی اور ادرک شامل کرکے پکائیں۔
چائے تیار ہونے کے قریب ہو تو اس میں دودھ شامل کرلیں اور خشخاش چھڑک کر مکس کر لیں۔
آخر میں ڈش آؤٹ کرکے ملائی ڈالیں اور سرو کریں۔
سبز چائے
اجزاء۔
پانی ۔چھ کپ
سبز چائے۔ آدھا چمچ
چھوٹی الائچی۔ پسی ہوئی دو عدد
ترکیب۔
سب سے پہلے چائے والے برتن میں پانی ڈال کر چولہے پر ابالنےکیلئےرکھیں ۔نیم گرم ہو جائے تو چینی ڈال کر صاف چمچ یا چائے چھاننے کی چھلنی سے خوب ملائیں۔3بار ابال دلوائیں ۔پھرالائچی ڈالیں۔پانی پکنے لگے تو سبز چائے ڈال کر دو منٹ اورپکائیں۔ اس کے بعدڈھکن سے ڈھک کر آنچ بالکل مدھم کر دیں۔ایک منٹ بعد چھان کر پیالیوں میں نکال لیں۔مزید چینی کی ضرورت ہو تو شامل کر لیں۔کچھ لوگ بغیر چینی کے سبز چائے پینا پسند کرتے ہیں۔
مصالحہ چائے
اجزاء۔
شکر۔ ایک کپ
شہد۔ ایک کپ
تیز پات ۔دو عدد
لونگ ۔چھ سے آٹھ عدد
دار چینی ۔ایک انچ کا ٹکڑا
ادرک ۔ایک انچ کا ٹکڑا
سبز الائچی ۔چھ سے آٹھ عدد
پانی۔ چار گلاس
نمک۔ ایک چٹکی
ترکیب۔
1۔ایک کیتلی میں پانی ڈال کر گرم کریں۔
2۔ اس کے بعد اس میں شہد ڈال کر چمچ ہلائیں۔
3۔شہد کے پانی میں حل ہو جانے کے بعد اس میں شکر، تیزپات، لونگ جوش دے کر نکال لیں۔
4۔چھان کر پیالیوں میں نکالیں۔
5۔مزیدار مصالحہ چائے تیار ہے ۔گرم گرم سرو کریں۔
دودھ پتی
اجزاء۔
دودھ۔ دو کپ
چینی ۔دو چائے کے چمچ
چائے کی پتی۔1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی چھوٹی الائچی ۔دو عدد
ترکیب۔
سب سے پہلے چائے والے برتن میں دودھ کو ابال دیں۔ پھر اس میں چائے کی پتی ڈالیں یا اگر چاہیں تو پکتے ہوئے دودھ میں پتی ڈال کر مدھم آنچ کر دیں۔الائچی ڈال کرڈھک دیں۔ ایک منٹ بعد اتار لیں۔اس کو چھان کر پیالی میں نکال لیں ۔ دودھ پتی سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔
چائے کے ساتھ سنیکس
ہمارے ہاں چائے کے ساتھ نمک پارے، کیک، بسکٹ،پکوڑے،پیٹیز اور سموسے وغیرہ کھانے کا رواج عام ہے۔چند ایک کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
نمک پارے
اجزاء۔
میدہ۔ ایک سو پچیس گرام
گھی۔ حسبِ ضرورت
پانی ۔حسبِ ضرورت
نمک۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔
میدے میں نمک گھی اور پانی ملا کر سخت گوندھ لیں۔
اس گوندھے ہوئے میدے کے پیڑے بنا کر ایک پیڑے کی بیلن پر پوری بیل لیں۔
اب پوری پر چھری یا چاقو سے ایک ایک انچ کے فاصلے پر برابر کٹ لگائیں۔
کٹ لگانے کے بعد دوبارہ ساٹھ ڈگری کے زاویے سے برابر کٹ لگائیں۔
اس طرح نمک پاروں کی شکل بن جائے گی۔
تمام پوریوں کے اسی طرح نمک پارے بنالیں اورگھی میں تل لیں۔
ہلکی آنچ پر رکھیں اور بادامی رنگ آنے تک تل لیں۔
ٹی کیک
اجزاء۔
مکھن۔250گرام
کاسٹر شوگر۔ ایک کپ
ونیلا ایسنس ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
انڈے (پھینٹےہوئے)۔ 4 عدد
میدہ۔ دو کپ
بیکنگ سوڈا ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چْٹکی
لیموں کا چھلکا (کرش)۔ آدھا چائے کا چمچ
زردے کا رنگ ۔ایک چٹکی
لیموں کا رس۔ ایک چائے کا چمچ
ترکیب۔
اوون کو 180 ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔
مکھن اور چینی کو اچھی طرح مکس کریں۔
پھر ونیلا ایسنس اور انڈے شامل کرکے مکس کر لیں۔
اس کے بعد میدہ، بیکنگ سوڈا، نمک، لیموں کا چھلکا،زردہ رنگ، اور لیموں کا رس شامل کرکے ربڑ کے چوڑے چمچ سے فولڈ کریں۔
8انچ کے سانچے کو چکنا کر لیں اور اس میں مکسچر انڈیل دیں۔
اسے اوون میں چالیس سے پنتالیس منٹ بیک کرلیں۔
جب تیار ہو جائے تو ٹھنڈا کرکے چائے کے ساتھ پیش کریں۔
چکن پیٹیز
اجزاء۔
چکن ۔تین سو گرام
پسی لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سِرکہ ۔ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
اجوائن ۔آدھا چائے کا چمچ
ٹیسٹ اِن ہینسر۔ ایک پیکٹ
تیل ۔ایک کھانے کا چمچ
پیاز۔ ایک عدد
ہری مرچ ۔دو عدد
کارن فلور۔ ایک چائے کا چمچ ،پانی۔ حسبِ ضرورت
پف پیسٹری۔ آدھا کلو ،انڈا۔ایک عدد
ترکیب۔
پہلے چکن میں پسی لال مرچ، کالی مرچ، نمک، سِرکہ، لہسن کا پیسٹ ،اجوائن اور اِن ہینسر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے گرل پر پندرہ منٹ تک پکائیں اور پھر ریشے کرلیں۔
اس کے بعد الگ پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو سوتے کریں۔پھر اس میں چکن ، ہری مرچ اور کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر شامل کریں۔اب پف پیسٹری کو بیل کر پیسٹری کٹر سے کٹ لگائیں اور اس پر چکن کی فلنگ رکھ کر ریپڈ کرلیں۔اس کے بعد برش سے پھینٹا ہوا انڈا لگا کر اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ بیک کرلیں۔چکن باربی کیو پیٹیز سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔