سلاد ایسی ڈش ہے جسے مختلف سبزیو ں کی مقررہ مقدار ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ اس میں گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے،انڈے اور چیز ڈالنے سےاس کا ذائقہ مزید بڑھ جاتا ہے۔سلاد کا ایک باؤل ایک مکمل کھانے کی طرح ہے ۔سلاد کھانا انتہائی صحت مند ہے اور ہر عمر کے افراد کے لیے یکساں مفید ہے۔وہ لوگ جنھیںشوگر،ہائی بلڈ پریشر،دل کے امراض یا ہائی کولیسٹرول ہونےانھیں ڈاکٹر خاص طور پر سلاد کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں نوجوان بھی وزن مناسب اور چہرہ تروتازہ رکھنے کیلئےسلاد کازیادہ استعمال کرتے ہیں۔ مزیدار سلاد گھروں میں بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ذائقے سے بھرپور سلاد کی چند تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
کنگ پران اینڈ ایسپراگس سلاد
اجزاء۔
ایسپراگس۔ 500گرام
ہنٹر ہیف ۔6درمیانے ٹکڑے
جھینگے پکے ہوئے ۔12عدد
کا ہو ۔سلاد کے پتے ایک گٹھی
پالک کے پتے۔ 60گرام
ڈریسنگ کے لئے :
زیتون کا تیل۔ 4کھانے کے چمچ
سرکہ ۔3کھانے کے چمچ
لیمن جوس ۔1کھانے کے چمچ
پودینا پسا ہوا۔ 6کھانے کے چمچ
نمک اور کالی مرچ۔حسب ذائقہ
ترکیب۔
سب سے پہلے ڈریسنگ بنائیں ۔ تما م اجزاء کو ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب اس مکسچر کو نکال کر ایک چھوٹے سے پیالے میں ڈال لیں۔ایک برتن میں پانی کو اچھی طرح ابالیں ۔ جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں نمک اور ایسپر اگس ڈال کر چھ منٹ تک ابالیں ۔ اس کے بعد ایسپراگس کو نکال کر ٹھنڈ ے پانی سے دھو لیں اور خشک ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔چولہے کی آنچ درمیانی رکھیں اور اس کی گرل پر ہنٹر بیف کے دو ٹکڑوں کے درمیان جھینگا رکھ کر تین چار منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ ہنڑ بیف خستہ اور جھینگا گرم ہو جائے ۔ سلاد کے پتوں کو چار پلیٹوں میں سجائیں ۔ اب پکے ہوئے جھینگے ایسپراگس میں ڈالیں اور انہیں تیار کی گئی ڈریسنگ میں ڈال کر آہستہ آہستہ ملائیں پھر اس مکسچر کو سلادکے پتوں پر ڈال کر کھائیں ۔
ہنی مسٹرڈ نگٹس سلاد
اجزاء۔
نگٹس۔200g
سلاد پتہ۔1کپ
چیری ٹماٹر۔1کپ
کٹے، بھنے بادام۔آدھا کپ
بند گوبھی۔1کپ
ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ۔1چوتھائی کپ
پیاز۔آدھا کپ
کھیرا۔1کپ
گاجر۔1کپ
مکئی کے دانے(سویٹ کارنز)۔ 1کپ
ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ اجزاء:
سیب کا سرکہ۔2کھانے کا چمچ
شہد۔ 2کھانے کے چمچ
مسٹرڈ۔1چائے کا چمچ
لہسن کے جوئے۔2
نمک۔1چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ۔1چوتھائی چائے کا چمچ
زیتون کا تیل۔4-3کھانے کے چمچ
ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ تیاری:
ایک باؤل میں سیب کا سرکہ ، شہد ، مسٹرڈ پیسٹ ، لہسن،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں ۔
اور مسلسل ہلاتے ہوئے زیتون کا تیل ڈالیں ۔
اس ڈریسنگ کو آپ 1-2ہفتہ تک استعمال کر سکتے ہیں ( ہوا بند جارمیں ڈال کر فریج میں رکھیں)۔
ترکیب۔
سب سے پہلے نگٹس فرائی کریں اور ایک نگٹ کو تین حصوں میں کاٹ لیں۔
ایک باؤل میں سلاد پتہ ، چیری ٹماٹر، کٹے ،بھنے بادام، کھیرا ، گاجر ، مکئی کے دانے(سویٹ کارنز) اور بند گوبھی ڈال لیں۔
اب اس میں تیار کی ہوئی ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس پر نگٹس ڈال کر ہلکا سا مکس کریں اور سرو کردیں۔
گوئی چے سلاد
اجزاء۔
نوڈلز۔ ایک سو گرام (اُبلے ہوئے)
بند گوبھی۔ آدھا کپ (کدوکش کی ہوئی)
گاجر۔ آدھا کپ (کدوکش کی ہوئی)
لیموں کا رس۔ تین کھانے کے چمچ
سویا سوس ۔دو کھانے کے چمچ
مکس ہرب ۔آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ ۔چار سے پانچ عدد
لہسن کے جوئے۔ تین سے چار عدد (کٹی ہوئی)
نمک۔ حسب ذائقہ
مونگ پھلی۔ آدھا کپ (بھنی اورکٹی ہوئی)
ترکیب۔
ایک پیالے میں لیموں کا رس، سویا سوس، مکس ہرب، لال مرچ، لہسن کے جوئے اور نمک کو مکس کر لیں۔
اب سبزی، اُبلے نوڈلز اور سوس کے آمیزے کو مکس کر لیں اور آخر میں مونگ پھلی شامل کرکے سرو کریں۔
یوگرٹ ایگ سلاد
اجزاء۔
یوک فلنگ کے لئے۔
یوگرٹ۔ آدھا کپ
انڈے۔ چار عدد (اُبلے ہوئے)
مکھن ۔دو چائے کے چمچ
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
مایونیز ۔ایک کھانے کا چمچ
:سیلڈ ڈریسنگ کے لئے
میکرونی ۔ایک کپ (اُبلی ہوئی)
یوگرٹ ۔آدھا کپ
شملہ مرچ، کھیرا، ٹماٹر۔ ایک کپ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
نمک ۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ
ترکیب۔
پہلے انڈوں کو درمیان میں سے دو کرکے زردی نکالیں اور الگ رکھ دیں۔
ایک پیالے میں انڈے کی زردی، یوگرٹ، مکھن، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور مایونیز ملا کر مکس کریں۔
پھر انھیں کٹے ہوئے اُبلے انڈوں میں بھر دیں۔
ایک پیالے میں میکرونی، یوگرٹ، شملہ مرچ، کھیرا، ٹماٹر، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ مکس کر لیں۔
اب اس مکسچر کو سرونگ پلیٹر پر ڈالیں اور اوپر سے انڈے رکھ کر سرو کریں۔
گولڈن چکن سلاد
اجزاء۔
سینے کا گوشت۔ ہڈی کے بغیر چار میڈیم سائز
سیب (گولڈن )۔ چار میڈیم سائز
لیمن جوس۔ دو ٹیبل سپون
انناس۔ دو عدد سلائس
سلاد کے پتے۔ آٹھ سے دس عدد تک( تازہ )
اجوائن کے پودے کی ڈالی۔ ایک عدد میڈیم سائز
اخروٹ کی گریاں ۔آٹھ سے دس عدد
بغیر بالائی کے دہی ۔ایک عددکپ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
سفید پسی ہوئی مرچ۔ حسب ذائقہ
ترکیب۔
1۔ثابت چوزے (چکن) کا سینہ بغیر ہڈی کے گوشت والا حصہ لیں۔ آدھے انچ کے سلائس بنا لیں ، نمکین پانی میں دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اورٹھنڈا ہونے دیں۔
2۔سیب کو اندر سے اچھی طرح صاف کر کے اس کے چھلکو ں کے ساتھ درمیان میں آدھا کاٹ کر سلائس بنا لیں ۔ ان کو لیمن جوس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
3۔اننا س کے ٹکڑے کر کے سلائس بنا لیں ، سلائس کی موٹائی آدھے انچ تک کی ہو۔
4۔سلاد کے پتوں کو اچھی طرح پانی کی وافر مقدار میں دھو لیں ۔ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں اور خشک ہونے دیں۔ اجوائن کے پودے کی ڈنٹھل کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں اور اس کے پتے توڑ لیں۔ اخروٹ کی گویوں کو گرم پانی میں چند منٹوں کے لئے ڈال کر رکھ دیں اور کچھ دیر کے بعد نکال کر خشک کر لیں ۔ اور توڑ کر ایک طرف رکھ دیں۔
5۔ بالائی کے بغیر دہی کو کسی سوتی کپڑے میں ڈال کر اونچی جگہ پر لٹکا دیں تاکہ اس میں موجود پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے۔ لٹکانے کے لئے وقت دس منٹ سے پندرہ منٹ تک ہے۔ اس کے بعد اتار لیں۔
6۔ چکن (گوشت)، سیب، انناس ٹکڑے کی ہوئی ،اخروٹ کی گریاں اور اجوائن کے پتے لے کر ان کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس میں خشک دہی شامل کر دیں اور اس میں ذائقے کے لئے سفید پسی ہوئی مرچ اور نمک شامل کر دیں۔
7۔خشک سلاد کے پتے جو پہلے سے ڈریسنگ کے لئے موجود ہیں۔ ان کو لے کر ڈش پر بچھا دیں اور یہ مکس کیا ہوا سلاد اس پر بچھا دیں ۔
8۔ اس پر اخروٹ کی گریاں چھڑک دیں اور سلاد کو کھانے کے لئے پیش کر یں ۔