• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو میں ایبولا وائرس سے نومولود بھی متاثر

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کانگو میں ایبولا کیسز سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس سے اب نومولود بھی متاثر ہورہے ہیں۔

رواں ہفتے شائع ہونے والے تازہ اعدادشمار میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ایبولا کے 36 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے جن میں سات نومولود اور دوسال سے کم عمر بچے، سات کیسوں میں دو سے 17سال عمر کے بچے جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی متاثرین میں شامل ہے۔

خیال کیا جاتاہے کہ ایبولا بالغ افراد کو متاثر کرتا ہے کیونکہ یہ جان لیوا وائرس کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔

چندنومولود بچوں میں بھی ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں وائرس متاثرہ ماؤں کے دودھ پلانے سے منتقل ہوئے ہوں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس کی منتقلی میں ہیلتھ سینٹرزکی بھی نشاندہی ہوئی ہے جہاں ادویات کے انجکشن وائرس کے پھیلاؤایک بڑی وجہ ہیں۔

تازہ ترین