• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فون کیوں توڑا؟ بیوی نے شوہر پر تھپڑوں کی برسات کردی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لالیت پور میں میاں بیوی کے گھریلو جھگڑے نے سڑک کو اکھاڑا بنا دیا، بیوی نے فون توڑنے پر شوہر کو بالوں سے پکڑ کر تھپڑوں کی برسات کردی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان سڑک پر تیز تکرار ہوئی، اسی دوران شوہر نے بیوی کا فون چھین کر زمین پر دے مارا، جس سے فون ٹوٹ گیا۔

فون ٹوٹنے پر مشتعل بیوی نے شوہر کے بال پکڑ لیے اور سب کے سامنے اسے مارنا شروع کر دیا۔

پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور بیچ بچاؤ کی کوشش کی، لیکن صلح کروانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں خاتون کو شوہر پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید