• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی اثاثوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کا تکلیف دہ جواب دیا جائے گا، ترجمان وزیرخارجہ

روسی وزیر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن اور ٹرمپ ملاقات میں تمام زیرِ التوا مسائل پر بات ہوگی، یورپی ممالک کی درخواست کردہ مشاورت غیر اہم ہیں۔ 

ترجمان روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یورپی یونین کا روسی اثاثے استعمال کر کے یوکرین کو امداد دینا معاشی جارحیت میں اضافہ ہے۔ روسی اثاثوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کا تکلیف دہ جواب دیا جائے گا۔ 

ترجمان روسی وزیر خارجہ کے مطابق یوکرین جنگ پر گزشتہ سال روسی صدر کے پیش کردہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین سے چار علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید