• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: سابق صدر کی اہلیہ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کی اہلیہ کم کیون کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے منگل کی رات سابق صدر کی اہلیہ کا گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو خطرہ ہے کہ  کِم کیون شواہد ضائع کر سکتی ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق سابق صدر یون کی اہلیہ پر رشوت ستانی، اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری، انتخابات میں مداخلت اور غیر قانونی اثر و رسوخ کے الزامات ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق کم کیون پر عائد الزامات میں قیمتی زیورات اور تحائف وصول کرنا بھی شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے معزول سابق صدر یون سک یول، پہلے ہی مارشل لاء نافذ کرنے کی کوشش میں جیل میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید