اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے غزہ پر نئے حملے کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کئی بار غزہ پر ایک نیا حملہ کرنے اور غزہ سٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کر چکا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے نئے بیان کے مطابق اسرائیل غزہ پر نئے حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے غزہ کی پٹی میں حملے کے منصوبے کے ’مرکزی منصوبے‘ کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نیا فوجی آپریشن شروع کرے گا اور غزہ شہر پر دوبارہ قبضہ کرے گا۔