• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری اور میگھان کنسنگٹن پیلس سے منتقل ہو رہے ہیں


لندن (پی اے) ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں کنسنگٹن پیلس سے اپنے کاٹیج میں منتقل ہو رہے ہیں۔ پرنس ہیری اور میگھان مرکل 2019کے اوائل میں اپنے فروگمور کاٹیج میں منتقل ہو جائیں گے۔ کنسنگٹن پیلس نے بھی ان کے منتقل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس جوڑے کی شادی رواں سال مئی میں ونسر کاسل میں ہوئی تھی جبکہ فروگمور ہائوس میں شادی کے استقبالئے میں 200سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ یہ کاٹیج 17ویں صدی کی رائل ریذیڈنس اسٹیٹ میں قائم ہے۔ گزشتہ ماہ پرنس ہیری اور میگھان نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ہاں 2019 موسم بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ فی الوقت یہ شاہی جوڑا کنسنگٹن پیلس میں اپنے بھائی پرنس ولیم اور ان کی فیملی کے قریب رہائش پذیر ہے۔

تازہ ترین