• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،2جامعات میں خواتین سے بھرتی کے عوض 76لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف

مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان کی دوجامعات میں18خواتین سے بھرتیوں کے عوض لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہواہے،نوکریوں کے لالچ میں 76لاکھ سے زائد رقم ہتھیالی گئی ،امیدواروں کو جعلی تقررنامے دیئے گئے ،عبدالولی یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی طالبہ میمونہ کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا ۔میمونہ نے یہ انکشافات اپنے ایک ویڈیو میں کئے جو سوشل میڈیا پر گذشتہ روز وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو بیان میں میمونہ نے کہاہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی اورویمن یونیورسٹی میں بھرتیوں کے لئے یونیورسٹی کے بعض خواتین افسران کے ذریعے ان سے 76لاکھ روپے ہڑپ کرلئے گئے ہیں۔ میمونہ کے مطابق مختلف پوسٹوں کے لئے کینٹین کی خاتون مالکہ کے ذریعے خواتین آفیسرز سے بھرتیوں کے لئے رابطے ہوئے اوران کے ذریعے ان کے مختلف رشتہ داروں نے نوکریوں کے لئے رقوم اداکیں۔
تازہ ترین