ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل اور پاک جاپان آٹو ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کے لیے جاپان کے دورے کی دعوت دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستانی قوم کے مستقبل کے لیے جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں پوری قوم کو بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے، اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ تقریب کے لیے بہترین تقریب کا انتظام کریں گے جس میں جاپان کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیات کو دعوت دی جائیگی اور وہ خود اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ اس فنڈ ریزنگ تقریب میں بھاری تعداد میں فنڈز جمع کیے جائیں گے جو کئی ملین ڈالر تک ہوسکتے ہیں ، انہوںنےکہا کہ پوری قوم چیف جسٹس پر اعتماد کرتی ہے اور قوم کو یقین ہے کہ ان کا پیسہ غلط جگہ استعمال نہیں ہوگا اور صرف ڈیم کے لیے استعمال ہوگا ،وہ سپریم کورٹ کے نام خط تحریر کررہے ہیں اور تفصیلات طے ہوتے ہی تاریخ کا اعلان کردیں گے ۔ادھر جاپان میں مقیم پاکستانیوں نےچیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 10سے بھی فوری طور پر قبضہ گروپ سے علاقے کو خالی کرایا جائے تاکہ اصل مالکان اپنے پلاٹ واپس لے سکیں۔