• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتاپورپربھارتی جواب مثبت،شاہ محمود،چیریٹی بازارمیں بھارتی ہائی کمشنرسے ملے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک ہی اہم اقدام سے لاکھوں سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ، کرتاپور پربھارتی جواب مثبت آیا ہے ،امارات سے 20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی،امریکاافغانستان میں ہماری مددکے بغیرقدم نہیں جماسکتا،انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ کرتارپور راہداری امریکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے سکھ برادری کو پاکستان لائے گی۔ وہ اتوار کو وزارت خارجہ کی خواتین ایسوسی ایشن کے ’’چیرٹی بازار‘‘میں گفتگو کر رہے تھے، وہ اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنرسے بھی ملے۔اسلام آباد میں غیر ملکی سفارتخانوں کے خواتین اسٹاف جن میں متعدد ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کی بیگمات بھی شامل تھیں۔انہوں نے بھی اس چیرٹی بازار میں اسٹالز لگائے تھے۔
تازہ ترین