پشاور (سید سبز علی شا ہ، نمائندہ خصوصی ) وزیر دفاع پر ویز خان خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک کے ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ناظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزیر دفاع پر ویز خان خٹک کے صاحبزادے اسحاق خان خٹک کو ضلع نوشہرہ کا نیا ضلع نا ظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسحاق خان خٹک نے کاغذات نامزدگی بھی داخل کر وا دیئے ہیں۔واضح رہے کہ پرویز خان خٹک خود وزیر دفاع ،ان کے صاحبزادے محمد ابراہیم خٹک رکن صوبائی اسمبلی ،ان کے بھائی لیاقت خان خٹک رکن صو بائی اسمبلی ،ان کے بھانجے ڈاکٹر عمران خان خٹک رکن قومی اسمبلی اور ان کے خاندان کی تین خواتین بھی رکن اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں۔وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا خاندان ملک بھر میں واحد ایسا خاندان ہے کہ جس کے آٹھ افراد اسمبلی میں نمائندگی کر رہے ہیں۔