• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: غیرقانونی بل بورڈز کے خلاف کریک ڈاؤن

ملتان میں غیرقانونی بل بورڈز کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا، گردیزی مارکیٹ، گل گشت مارکیٹ اور آس پاس کے علاقوں میں جہازی سائز کے بل بورڈ ز ہٹا دیے گئے۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے پبلسٹی بورڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے تحت تمام غیر قانونی پبلسٹی بورڈز کو جلد اتار کر قبضہ میں لے لیا جائے گا ۔

ملتان میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ہدایات کی ہے کہ شہر میں لگے مقررہ سائز سے بڑے غیر قانونی پبلسٹی بورڈز کو فوراً ہٹا دیا جائے۔

اس سلسلہ میں گردیزی مارکیٹ اور گلگشت مارکیٹ میں لگے ہوئے پبلسٹی بورڈز کو کرین کی مدد سے اتار کر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پبلسٹی بورڈز شہریوں کی جان کے لیے خطرہ ہیں، وہ افراد جو اپنی عمارات اور زمین پر ایسے بورڈز لگوا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین