• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا نواز شریف سے مکمل تعلق ختم ہونے کا اعتراف

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے تعلق مکمل طور پر ختم ہونے کا اعتراف کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات ‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو میں چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو کبھی بھی خاموش رہنے کےلئے نہیں بلکہ ہمیشہ الفاظ کا درست انتخاب کرنے کے لئے کہا۔

انہوں  نے کہا کہ آج نواز شریف بالکل خاموش ہیں اور ہر جانب طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے ،وہ سیدھا کھیلیں تو سہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملنے والی وکٹ میں نہ پیس ہے اور نہ وہ اسپن لے رہی ہے،اس بیٹنگ وکٹ پر انہیں صرف سیدھا کھیلنا ہے،پہلے وہ اچھی ٹیم میدان میں اتاریں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کو ق لیگ کی حکومت سے بھی بہتر ماحول ملا ہے، احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، یہ کوئی احتساب نہیں کہ اپوزيشن کو رگڑا دے دیا جائے لیکن حکومت کے ساتھ شامل لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔

تازہ ترین