سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاویدمیمن کی جانب سے جاری ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے جبری طور پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر تاجر کنونشن 4مارچ کو لب مہران سکھر میں منعقد کیا جائے گا، ملک گیر تاجر کنونشن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز، سیکریٹری جنرل عبدالرزاق ببر سمیت ملک بھر سے تاجر نمائندے شرکت کریں گے۔