لندن(پ ر)اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل برطانیہ کے وفد نے چئیرمین نعیم عباسی نقشبندی کی قیادت میں صدر عابد حسین،صدر او پی ڈبلیو سی پروفیشنل فورم انجنئیر فرخ جمیل،کوآرڈینیٹر انجینئر وقاص سہیل، صدراو پی ڈبلیو سی بزنس فورم مجاہد حسین، صدر ہیومن رائٹس فورم و ڈپٹی میئر چشم قیصر چوہدری، صدر ساؤتھ انگلینڈ اسلم ڈوگر، صدر شعبہخواتین شہناز پروین، کوآرڈینیٹر سٹوڈنٹس فورم دانیال عباسی، حاجی محمد حنیف اور انوارہ پروین کے ہمراہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے لندن کے ہوٹل میں ملاقات کی اور انہیں کمیونیٹی مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں کمیونٹی کے پاکستان میں اداروں سے متعلقہ بالخصوص لینڈ مافیا،دوہری شہریت اور ہائی کمیشن سے متعلقہ تارکین وطن کے مسائل موضوع بحث رہے۔ او پی ڈبلیو سی تنظیم کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے عطیات کے چیک بھی پیش کئےگئے جو کہ برطانیہ کے مختلف شہروں سے OPWC تنظیم کی کاوشوں سے ہائی کمیشن کے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے۔ چیف جسٹس کو ننھے طالبعلم دانیال عباسی نے پھولوں کا گلدستہ اور اپنی پاکٹ منی سے ڈیم فنڈ کیلئے عطیہ پیش کیا۔ چیئرمین نعیم نقشبندی اور عابد حسین سمیت تمام عہدیداران نے چیف جسٹس کا او پی ڈبلیو سی کے وفد کو ملاقات کا وقت دینے اور تارکین وطن کے مسائل سننے پر شکریہ ادا کیا اور ان کی درازی عمر اور نوبل کاز جاری رکھنے کیلئے دُعاکی۔