لاہور(مانیٹرنگ سیل)لاہور میں گھریلو تنازع پر مشتعل شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بچے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق واقعہ لٹن روڈ کے علاقے میں ایل او ایس اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی میں موجود عثمان نامی شخص نے بیوی اور بچے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا اخسانہ ہے اور قتل کی واردات گاڑی کے اندر ہی ہوئی، عثمان نے پہلے بیوی عائشہ کو گولی ماری اور پھر بیٹے ارتضیٰ کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نےلاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا اور واقعے کے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔