یہ غم کھاتا چلا جاتا ہے مجھ کو
مجھے اس خوف سے فرصت نہیں ہے
کہیں برکت نہ اُٹھ جائے وہاں سے
جہاں استاد کی عزت نہیں ہے
کراچی ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے۔
دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے: وانگ یی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا۔
ٹی 20 ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ کل پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلیے چین روانہ ہوگئے۔ احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں ہوگا، چین پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو پہاڑوں میں پھینک دیا، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کی لاشیں تحویل میں لی جا رہی ہیں۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ملزم سورج کمار نے آکاشا سے جھگڑا ہونے پر اس کا سر دیوار سے مارا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کردیا، جس کے بعد اس نے اپنے دوست آشیش کمار کو فون کیا اور لاش چھپانے میں مدد طلب کی۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم زیرِ التواء مقدمات کے چنگل میں ہیں، 1 کروڑ 40 لاکھ مقدمات زیرِ التواء ہیں، جو خطرناک صورتِ حال ہے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے خود پر پیسہ کمانے والے کے لگے لیبل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ زندگی میں ایک اہم عنصر ہے اور انسان کو عملیت پسند ہونا چاہیے۔
حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنیوالی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب شاٹ کھیل کر چوکا جڑ دیا۔
حیدرآباد میں کوٹری اور بھولاری اسٹیشن کے درمیان مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا۔
ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔