پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈکٹیٹرہیں، پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دے رہے، نہ اپنے کئے وعدوں پر عمل کررہےہیں، سو دنوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔
سکھر میں30 نومبر کو پیپلزپارٹی کی جانب سے یوم تاسیس کا جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔
جلسہ گاہ کے معائنے کےبعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک نیب کی کارکردگی پارٹی بننے جیسی معلوم ہوتی ہے، سیاست دانوں کے چہرے عوام کے سامنے خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کرتاپور بارڈر کھلنا اچھی بات ہے لیکن اس کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔