• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،کرنٹ لگنے سے سیکورٹی گارڈ جاںبحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) علمدار روڈ پر نجی اسکول میں موٹرسائیکل دھوتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سیکورٹی گارڈجاںبحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق گولی مار چوک کا رہائشی علمدار روڈ پر واقعہ نجی اسکول کا سیکورٹی گارڈ ناصر علی ولد شبیر احمدبدھ کو چھٹی کے بعداسکول میں ننگے پائوں اپنی موٹرسائیکل دھو رہا تھا جسے ہی اس نے پانی کی موٹر چلائی فرش گیلا ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد اس کے میت آبائی علاقے جیک آباد روانہ کر دی گئی ۔
تازہ ترین