ملتان‘لیہ‘مظفرگڑھ‘کوٹ ادو (نمائندگان جنگ) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ پرویز مشرف‘نواز کےبعدموجودہ حکمران بھی بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کیلئے آگےبڑھ رہےہیں لیکن مسئلہ کشمیر حل کئےبغیردوستی کاہاتھ بڑھانےسےکچھ بھی ہاتھ نہیں آئیگا‘بھارت بغل میں چھری منہ میں رام رام لیکر پھرتاہے‘واہگہ بارڈرپہلے ہی کھلاہوا ہےاس سے حالات بدل گئےجو اس راہداری سے بدلیں گے؟ حکومت اپنے100دنوں میں عوام کو کوئی خوشی نہیں دےسکی‘ریلیف کی بجائےمسلسل ان پر مہنگائی کےکوڑ ےبرسا رہی ہے‘ ہر 15 دن بعدفیول ایڈ جسٹمنٹ کابہانہ بناکربجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیاجا تا ہے۔