• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،احتساب عدالت،پرویز اشرف کیخلاف غیر قانونی بھرتی کیس میں مزید گواہ طلب ،سماعت 5دسمبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف 437 افراد کی غیر قانونی بھرتی کیس میں مزید گواہوں کو طلب کر تے ہوئے سماعت5دسمبر تک ملتوی کر دی ،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،رضی عباس، سلیم عارف، ابراہیم مجوکہ، حشمت علی کاظمی ، وزیر علی بھائیو اور شاہد رفیع عدالت میں پیش ہوئے ،نیب کی جانب سے راجہ پرویز اشرف اوردیگر پر 437 افراد کو میرٹ کے برعکس بھرتی کرنے کا الزام ہے۔
تازہ ترین