• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فول پروف سیکورٹی کی گارنٹی ملنے کے بعد ہی پا کستان ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت دی جا سکتی ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت میں سیکورٹی خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت فول پروف سیکورٹی کی گارنٹی ملنے کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ فول پروف سیکورٹی کی گارنٹی صرف بھارتی حکومت کی ہی نہیں بلکہ آئی سی سی کی بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوقع دورے کے سلسلے میں پی سی بی چیئرمین سے مشاورت کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین