امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہےکہ حکومت کو سو دن پورے ہونےپر شکرادا کرناچاہئے، کوئی ایک ایسا کام نہیں ہے جو حکومتی کارکردگی کا بتائے، ایسا لگتا ہے کہ نہ ہوم ورک تھا اور نہ ہی منزل کا تعین کیا گیا تھا۔
خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرا ج الحق نے کہا کہ آج لوگ حکومت کی کارکردگی کےبارےمیں پوچھ رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سود ن اپوزیشن نےنہیں دیئےتھے،بلکہ عمران خان نےخود 100دنوں کےبعد تنقید کرنےکاکہاتھا۔
امیر جماعت اسلامی نےکہا کہ ان سو دنوں میں صرف چیزوں کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔