• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئیڈیاز 2018 :سی ویو پر پاک فضائیہ کا شاندار ایئر شو

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے تیسرے روز پاک فضائیہ نےکراچی کی ساحلی پٹی پر ایئر شو کا انعقاد کیا ، جسے دیکھنے کے لیے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


نمائش کے تیسرے روز تینوں مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا۔

ائیرشو میں پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے مہمانوں کو سلامی دی،کیپٹن عمران کی قیادت میں پرچم تھامے مسلح افواج کےایس ایس جی کمانڈوز دس ہزار فٹ کی بلندی سے زمین پر کو دے۔ جسے دیکھنے کے بعد لوگوں نے پاک فضائیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

ایئر شو میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں آئیڈیاز 2018 کی کراچی میں نمائش پر شرکاء کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 کی بدولت دفاعی شعبے میں تجارت کو فروغ ملے گا اور آئیڈیاز 2018 سے تمام دنیا کو پر امن پاکستان کاپیغام جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پاک افواج نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

کور کمانڈر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے آئیڈیاز میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین