ٹھٹھہ+ گھا رو (نامہ نگاران)دھابیجی میں پولیس مقابلے میں ہلا ک ھونیوالے لیاری گینگ وار کے دونوں کا ر ند وں کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ھیں تفصیلات کے مطابق جمعرات کوعلی الصباح کوسٹل ہائی پرٹھٹھہ او سیدھابیجی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلےمیں لیاری گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ھو گئے گزشتہ شام مومن آباد میں ھونیوالے پولیس پر حملہ میں بھی ملوث تھے۔ ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق دھابیجی پولیس نے کوسٹل ھائ وے پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل پر سوار دونوں ملزمان نے مبینہ طو ر پر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاھم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ھو گئے ھلاک ھونیوالے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ھے اور ان کی شناخت شہزور اور عقیل کے نام سے ھوئی ہے۔