ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق گزشتہ روز جنگ آفس ملتان آئے ،جہاں انہوں نے روزنامہ جنگ کے ظفر آہیر کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی، جماعت اسلامی کے دیگر رہنما ڈاکٹر وسیم اختر ‘ کنور صدیق ‘ ڈاکٹر رفیق اختر ‘ خالد منیر ‘ میاں اظہر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔