• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی سے درخواست ہے عمران خان کو وزیراعظم ہونے کایقین دلاتی رہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبرایجنسی)” بشریٰ بی بی سے درخواست ہے عمران خان کو وزیراعظم ہونے کا یقین دلاتی رہیں“۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یہ بات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی سے درخواست ہے عمران خان کو یقین دلاتی رہیں کہ وہ وزیراعظم بن چکے ہیں، وزیراعظم بتاتے نالائق ٹیم سے غیر ملکی قرضے میں900ارب کا اضافہ ہوا، وزیراعظم اب دعویٰ کرتے ہیں کہ منی لانڈرنگ کا 12 ارب ڈالرز بیرون ملک ہے، ان 12ارب ڈالرز سے متعلق بھی ابھی انہیں یقین نہیں کہ یہ چوری کا پیسہ ہے۔
تازہ ترین