ساہیوال (نمائندہ جنگ)3سال قبل والدہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے بد بخت نوجوان نے اپنی 2بہنوں کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 4/67آرمیں محمداشرف کے بیٹے آصف نے اپنی دو بہنوں16سالہ ثریا بی بی اور 13سالہ فوزیہ بی بی کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اورآلہ قتل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم آصف نے 3سال قبل اپنی والدہ سرور بی بی کو بھی غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا اور ملزم کی خالہ نے بعدازاں معاف کردیا جس کے باعث وہ جیل سے رہا ہو گیا مقتولین بچیوں کا والد محمداشرف اس وقت بیرون ملک مقیم ہے پولیس نور شاہ نے بچیوں کے چچا نور صمدکی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیا ہے۔