کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد میں عرفان کارنرکے 30سالہ صالح محمد سے پانی کی موٹر چلانے پر جھگڑا ہوگیا جس پر ان دونوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کردیا اسی دوران صالح محمد لاتیں اور مکے لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) ترجمان نے کہا ہے کہ گورننگ کمیٹی کا قیام ہاکی کی سمت درست کرنے کےلیے عبوری روڈ میپ ہے۔
ایران پابندیوں میں نرمی پر ایران اور امریکا کےخیالات مختلف ہیں۔ ایک ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ دونوں فریقوں کو پابندیوں کے خاتمے کے لیے معقول ٹائم ٹیبل پر متفق ہونا ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت سیاسی مصالحت کر پا رہی ہے نہ ہی کوئی فیصلہ۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ لاہور سے ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق چار ہفتوں کے دوران 692 اتائیوں کے کاروبار سیل کیے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، ہمیشہ کوشش کی ہمسائیوں سے بہتر تعلقات رکھے، افغانستان سے بہت دیر سے دہشتگردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں نے اسلام آباد نیوزکانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مکالمہ ہوتا ہے، ہم امن سے رہنے کی تمنا رکھنے والے لوگ ہیں، ایک اہم موڑ پر ہم داخل ہو گئے ہیں، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق 7 ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان سپر 8 مرحلے کے باقی 2 میچز کینڈی میں کھیلے گا۔ قومی ٹیم کا دوسرا میچ منگل کو انگلینڈ سے کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کےلیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔
میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ بہترین اختتام ہے، میں نے ہمیشہ اس لمحے کا خواب دیکھا تھا۔
اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انقرہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا