• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ہاکی، پاکستان آج جرمنی کے مدمقابل ہوگا

ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج جرمنی کے خلاف میچ سے کرے گی، دونوں ٹیمیں 4 سال بعد مدمقابل آ رہی ہیں ۔

دونوں ٹیمیں آخری بار 2014 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں جرمنی فاتح رہا تھا، پاکستان ٹیم نے آخری بار 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی کو شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس کو گروپ آف ڈیتھ قرار دیا جا رہا ہے، اس گروپ میں 4 بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، 3 مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، 2 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کیلئے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں ، جس کے مطابق گروپ میں تیسری پوزیشن آنے والی ٹیم کو کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

سابق کوچ حنیف خان کا کہنا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں نیچے تو جاسکتی ہے اوپر نہیں ۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑے 6 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین