• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں فائرنگ، 2پولیس اہلکار زخمی

راولپنڈی میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سید پور روڈ پرموٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین