• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چترال (اے پی پی) خیبر پحتونخواہ کے سب سے بڑے ضلع چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ضلع اپر چترا ل کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر بالائی چترال کے عوام میں خوشی کا لہر دوڑ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسرا ر الدین صبور نوٹیفیکیشن حاصل کرکے چترال آئے تو سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان ، سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندر الملک، سیکرٹری ریٹائریڈ رحمت غازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دروش کے سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے بڑے قافلے کی شکل میں عشریت کے مقام پر ان کا استقبال کیا۔
تازہ ترین