• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان ، گیس پائپ لائن اڑانے کا منصوبہ ناکام

رحیم یار خان میں گیس پائپ لائن کے قریب سے ملنے والا 5 کلو گرام سے زائد بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق رکن پور میں 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

تلاشی پر بیگ سے 5 کلو سےزائد بارودی مواد برآمد ہوا جسے بعد میں ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پائپ لائن سے ملتان کو گیس فراہم کی جاتی ہے ۔

تازہ ترین